پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا۔
پنجاب کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا پہلا سنٹر گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ہائی سکول، ماڈل ٹاؤن میں قائم کر دیا گیا ہے۔
فری آئی ٹی سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ 2 سے 3 ماہ کی مدت کے جدید آئی ٹی کورسز مفت فراہم کیے جائیں گے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ایمیزون، گرافکس اور دیگر کورسز مفت کروائے جائیں گے اور پنجاب میں فری آئی ٹی سٹی سنٹرز کو مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر تکنیکی مہارتوں کے ذریعے خود مختار بنایا جائے گا۔