پیپلز پارٹی پنجاب کے امیدوار سردار سلیم کی حلف برداری کی تقریب دوسری بار ملتوی کر دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی
تاہم اب یہ 10 مئی کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی سعودی عرب میں موجودگی کے باعث حلف برداری کی تقریب ملتوی کی گئی۔