پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وفاقی پولیس اہلکاروں اور افسران کے میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔
اے آئی جی جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس کا میڈیکل الاؤنس ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
افسران اور اہلکاروں کے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کمیٹی کے چیئرمین جبکہ اے آئی جی جنرل اور سیکرٹری ڈویلپمنٹ ہوں گے۔