پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے پمپس پر پیٹرول کی سپلائی بند کردی ہے۔
پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور ڈویژن میں دکانوں پر اسمگل شدہ پیٹرول کی کھلے عام فروخت جاری رہنے کے باوجود انتظامیہ نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
پٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔