پیپلز پارٹی کا سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما سلیم حیدر خان کو پنجاب کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر پنجاب کے لیے نامزد سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے۔
سردار سلیم حیدر خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2008 میں اٹک سے ایم این اے منتخب ہوئے۔