پی آئی اے کی نجکاری، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق عدم دلچسپی کا اظہار کیا، ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک سے صرف 2 کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے 5 ہزار ڈالر جمع کروا کر دستاویزات حاصل کیں،
مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز کی درخواستیں جمع نہیں کرائی گئیں۔ .
پی آئی اے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔
پی آئی اے کے پرائیویٹائزیشن فنانشل ایڈوائزر سمیت نجکاری کمیشن کے حکام بیرون ملک سے سرمایہ کے حصول سے ناواقف ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار اس عمل میں دلچسپی نہیں لے رہے۔
سرمایہ کاروں کے پیغامات بھی نہیں پہنچے۔ ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کی طرف سے دلچسپی کا فقدان ہے۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن اور پی آئی اے انتظامیہ نے کئی روڈ شوز بھی کیے تاہم انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔