قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے نجکاری کے عمل میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے ہولڈنگ اور پی آئی اے کارپوریشن کے درمیان انتظامات کی اسکیم کی بھی منظوری دی۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ یعنی ہولڈکو کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو 100 فیصد شیئرز ملیں گے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی حال ہی میں قائم کردہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو مکمل طور پر حکومت پاکستان کی ملکیت ہے۔
ہولڈکو پی آئی اے کے 100% شیئرز، فکسڈ اثاثہ جات، واجبات اور غیر بنیادی ذمہ داریاں حاصل کرے گا۔
اس منظوری کے لیے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔
تاہم پی آئی اے کی بنیادی ہوا بازی کی سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔