پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی میں استعفے نہیں دیے جا رہے بلکہ لیے جا رہے ہیں،
بوریت سے کوئی عہدہ نہیں چھوڑ رہا۔ کسی سے اختلاف کی صورت میں کہا جاتا ہے کہ ‘رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
پی سی بی کو غیر سیاسی کرنا اولین ترجیح ہے بورڈ ذرائع کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد تعلقات، دھڑے بندی یا سفارشات کی بنیاد پر کوئی بھی عہدے پر نہیں رہ سکتا
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید استعفوں کا امکان ہے۔