پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں: رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بطور سیاسی جماعت اور حکومت ہم پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کیسی سیاست ہے،
جب پی ٹی آئی مسلط تھی تب بھی ہم ساتھ تھے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے کوئی حقوق نہیں ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم نے مینڈیٹ چرایا ہے۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ معلوم تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی۔