پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہر سیاسی قوت سے بات کرنے کو تیار ہے تاہم پہلے تین مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
زین قریشی کا کہنا تھا کہ القادر کیس میں عمران خان کی ضمانت ہمارے دیرینہ موقف کی تائید کرتی ہے کہ ان کے خلاف تمام مقدمات سیاسی دشمنی کا نتیجہ ہیں
کیونکہ ضمانت اسی وقت دی جاتی ہے جب کیس کمزور ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مقدمات چلائے جائیں، اگر کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اگر آپ مصالحت میں سنجیدہ ہیں تو کہانی کو آگے بڑھائیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مفاہمت اور مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے ہماری تین شرائط ہیں، ہر کسی کو اپنی شرائط سامنے رکھنے کا حق ہے، ہماری بھی اپنی شرائط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت کے لیے ہماری شرط پاکستان تحریک انصاف کے قید کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی ہے-