پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنوری میں سپریم کورٹ اور 7 ہائی کورٹس میں 3 درخواستیں دائر کی گئیں،
ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیے گئے، ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان چھین کر امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کر کے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے
الیکشن کمیشن سے بارہا کہا ہے کہ ہماری درخواستوں پر ایکشن لیا جائے، سپریم کورٹ فارم 47 سے متعلق درخواست کی سماعت کرے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی دھاندلی، احتجاج، پٹیشن اور اتحاد پر وائٹ پیپر جاری کر رہی ہے،
جس میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، ہم عدالت سے بھی رجوع کریں گے، عوام کے سامنے لائیں گے کہ الیکشن میں دھاندلی کیسے ہوئی۔