چلاس میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس یشوکل داس میں کھائی میں گر گئی، حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 17 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
حادثہ صبح سویرے پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی گئیں
علاقائی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور شہریوں سے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے کی درخواست کی گئی۔
حادثہ راولپنڈی سے گلگت جا رہا تھا کہ حادثہ چلاس شہر سے 20 کلومیٹر دور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔