چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خصوصی ٹیم نے ملزم کو خانیوال کے علاقے سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
، ملزم نے ایم این اے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق پیغامات یوسف رضا گیلانی کو بھیجے تھے، دھمکی آمیز پیغامات کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے
، پولیس کے مطابق ملزم کے زیر استعمال سم الطاف کی تھی۔
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز میسیج میں یہ کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔