چیئرمین سینیٹ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے اور الگ شناخت کے لیے کوشاں

چئیرمین سینٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا خطہ انتہائی اہمیت کا حامل اور وطن عزیز کی فوڈ سیکیورٹی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وسیب کے لئے الگ سیکرٹریٹ کی بجائے الگ صوبے کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین خواہش ہے کہ اس خطے کے لئے الگ ہائیکورٹ اور پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائےچئیرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ کہ وزارت اعظمی کے دوران انہوں نے وفاقی حکومت کی ملکیت ریلوے کی جگہ سی ایم ہاوس کی تعمیر کے لئے مختص کی تھی جہاں اب کمشنر ہاوس قائم ہے۔چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی درویش آدمی ہیں شہر اقتدار اور ایوان اقتدار کی ٹھنڈی ہواوں کو چھوڑ کر اپنے وسیب کی فکر میں ملتان میں ڈیرہ ڈالے ہیں اس دوران وہ مسلسل زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں ملتان اور جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کے جزبات اور کاوشیں قابل قدر ہیںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ وفاقی وپنجاب حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیہاں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق مشیروزیراعلیٰ پنجاب ملک اسحاق بچہ ،حاجی لیاقت بوسن،رانا عاشق نون ،ملک اسلم منگانہ اور ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر سمیت مختلف عمائدین اورمعززین شہر پرمشتمل وفود نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔وفود نے خطے کی ترقی کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ گیلانی خاندان نے ہمیشہ سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کرملتان شہرسمیت جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے عملی کوششیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانیوالی ہماری کاوشیں سب کے سامنے ہیں،خطے کی مزید ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی عوام کے احساس محرومی کوختم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ کو حج فلائٹس اورآپریشن بارے بریفنگ دی۔جس پرانہوں نے ڈائریکٹر حج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کے دوران عوام الناس کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔