چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس او پی تیارکر لیے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تیار کیے گئے ہیں
اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان میں چین کے سفیر ماشا جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی،
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے چینی سفیر کو وزارت میں خوش آمدید کہا جبکہ چینی سفیر نے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی تیاریوں اور پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا گیا،
انہوں نے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے سفیر کو بتایا کہ انہوں نے لاہور اور کراچی میں چینی قونصل خانوں کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کی۔