چین نے ملائیشیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری پالیسی کو 2025 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔
اس توسیع کا اعلان چینی صدر شی جن پنگ نے 6 مئی 2024 کو فرانس میں چائنہ فرانس بزنس کونسل کے چھٹے اجلاس کی اختتامی تقریب کے دوران کیا ہے جبکہ ان 12 ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین، ملائیشیا شامل ہیں۔
اصل میں نومبر 2023 میں یورپی ممالک اور ملائیشیا کے محدود انتخاب کے لیے متعارف کرایا گیا تھا،
ویزا فری نظام ابتدائی طور پر نومبر 2024 میں ختم ہونا تھا،
تاہم، اس کی کامیابی، سیاحت اور معیشت پر مثبت اثرات کی وجہ سے اس میں توسیع کی گئی۔