ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمدعیسیٰ خان نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی محافظ ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے میں اور امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہاڑی پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی تعیناتی کے دوران وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا تھا ان کی تعیناتی کے فوری بعد ضلعی پولیس کڑی آزمائش تھی چند جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی کا باعث اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ جس کے لئے تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز سمیت آئی ٹی، سی آئی اے اور ایلیٹ سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ ہیومین انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ملزمان تک پہنچے بلکہ ریکارڈ برآمدگی بھی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمدعیسیٰ خان کی تعیناتی کے دوران وہاڑی پولیس کی شاندار کاروائیاں وہاڑی پولیس اپنی بہترین حکمت عملی سے 44کروڑ 96لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کو یقینی بنایا جس میں روئی سمیت ڈکیتی شدہ ٹرالہ مالیتی 2کروڑ 75لاکھ روپے،ویگو ڈالہ،ٹرک،سوزوکی پک اپ،روٹا ویٹر اور رکشہ وغیرہ برآمد کیے جن کی مالیت 1کروڑ 96لاکھ روپے، 299عدد موٹر سائیکل مالیتی 2کروڑ25لاکھ روپے، 8عدد کاریں کل مالیتی 4کروڑ 21لاکھ روپے، سرقہ بالجبر کے 930 مقدمات ٹریس کر کے 4کروڑ 67لاکھ روپے، وہیکل چھیننا کے 208مقدمات ٹریس کر کے مالیتی3کروڑ76لاکھ روپے،مویشی گائے، بھینس،بکریاں چوری کے 294مقدمات ٹریس کر کے 4کروڑ39لاکھ 75ہزار 600 روپے،ٹرانسفارمر کے مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 35لاکھ کی برآمدگی کی گئی۔دیگر چوری کے2021 مقدمات ٹریس کر کے 28کروڑ 93لاکھ روپے،67تولہ طلائی زیور مالیتی 1کروڑ 68لاکھ روپے مالیتی برآمدگی شامل ہے۔خطرناک 165گینگ کے خلاف کاروائی کے دوران 461ملزمان کوگرفتار کرکے22 کروڑ،63لاکھ روپے مالیتی مال مسرقہ برآمد کیا گیا۔وہاڑی پولیس نے دن رات کی انتھک محنت سے 20اندھے قتل جبکہ ڈکیتی/رابری معہ قتل کے 8مقدمات کو ٹریس کرکے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ اس عرصہ کے دوران 82پولیس مقابلوں کے دوران48سفاک ڈکیت اور خطرناک کریمنل ہلاک اور68زخمی ہوئے جبکہ 132 گرفتار ہوئے اور 5پولیس ملازم زخمی ہوئے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران252اے کیٹگری سمیت 2835 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ضلع وہاڑی کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے مہم کے دوران 2211منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1300کلو چرس،43 کلو افیون، 39کلو ہیروئن،599کلو بھنگ جبکہ 54ہزار لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ 1123اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20 کلاشنکوف ،97 بندوق، 46رائفل 899 پسٹل ، 16 ریوالور 13کاربین اورہزاروں گولیاں برآمد کیں۔پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 4617پتنگیں اور 364دھاتی ڈورے برآمد کی۔بجلی چوری کے خلاف وہاڑی پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ آپر یشن کرتے ہوئے 1829 مقدمات درج کیے گیے۔ اندھے قتل ٹریس ماہ اپریل 2024ء وہاڑی پولیس مقدمہ نمبر 24/439 بجرم 394تھانہ ماڈل ٹاؤن۔مورخہ 27اپریل 2024کو ساڑھے چھ بجے صبح غلام رضا ہیڈ کانسٹیبل کو چارکس نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا اور بد ترین تشدد کر کے ساڑھے چار لاکھ روپے چھین لیے ۔ غلام رضاہیڈ کانسٹیبل کو گاڑی سے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے ۔وہاڑی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی کی مدد سےواردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ٹریک کر لیا ۔دو تین دن بعد مطلوبہ گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے ڈاکو ں سے آمنا سامنا ہو گیا ۔پولیس مقابلہ کے دوران تین کس ملزمان کو زخمی حالت میں جبکہ ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا ۔جس میں کانسٹیبل مہر بلال فائر لگنے سے زخمی ہوگیامقدمہ نمبر 24/384بجرم 24/302ت پ تھانہ گگومیں نامعلوم،ملزمان نے ثاقب ولد انتظار قوم جٹ سکنہ 213ای بی کو نزد چک 213ای بی نہر کے کنارےلے جا کر پسٹل کا فائر مار کر قتل کردیا۔ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس ، سی سی ٹی وی پر ورک کرتےہوئے2گھنٹے کے اند ر اندر ملزمان کو ٹریس کر کے لقمان ولد پرویز اور عبدالرحمن ولد شفیق کو گرفتار کر لیا گیامقدمہ نمبر 23/916 بجرم 302 تھانہ صدر بوریوالاایڈوکیٹ مظہر بغداد کو قتل کرنے کرنے والے اشتہاری ملزم عرفان والد یعقوب قوم جٹ سکنہ 213 کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سےراجن پور کچاکے علاقے سے ٹریس کرکے گرفتار کیامقدمہ نمبر 24/415 بجرم 34/302 تھانہ سٹی وہاڑیمکہ ٹاؤن وہاڑی کے علاقہ سے ایک25 سالہ نوجوان کی نامعلوم ڈیڈ باڈی ملی جس کا چہرہ ناقابل شناخت تھاپولیس کی خصوصی ٹیموں نے سی آر او اور فرانزک کے ہمراہ شواہد اکٹھے کئے نامعلوم ڈیڈ باڈی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔مقدمہ نمبر 24/ 305 بجرم 392/302ت پ تھانہ صدر وہاڑیممبر بار وہاڑی ملک جواد لنگڑیال ایڈوکیٹ کو دوران واردات فائرنگ کر کے نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا تھا ۔ وہاڑی پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ملزمان خورشید اور شہباز کو تھانہ صدر وہاڑی کے مقدمہ نمبر 305/24 میں آلہ قتل پسٹل 30 بور کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ڈکیت 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے گینگ /مقدمات ٹریس ماہ اپریل 2024ء وہاڑی پولیس مقدمہ نمبر 24/217مورخہ 14.04.24 بجرم411ت پ تھانہ سٹی بورے والا میں درج ہوا۔ سی او ایجو کیشن کی کار نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے جس پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسٰی خان کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی بورے والا اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کے ساتھ جدیدی ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مددکے ساتھ ملزم نوید کو گرفتار کر کے اس سے38لاکھ روپے مالیتی 2عدد کاریں اور 1عدد رکشہ برآمدکیا مورخہ8اپریل 2024 کو کو ڈیفنس ویو وی آئ پی بلاک کے ایریا میں روزہ کی حالت میں فیملی کو گھر میں باندھ کر دن ٹا ئم چار کس ڈاکو نے گھر میں گھس کر واردات کی اور فرار ہوگئے ۔جس کا مقدمہ نمبر24/292بجرم 392تھانہ دانیوال درج ہوا ۔وہاڑی پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے ایک ملزم ارشد کو گرفتار کر لیا تھانہ کرمپور کے علاقہ میں غریب محنت کش خاتون بشیراں بی بی جانوروں کا چارہ کاٹنے کے لیے گئی تو ملزم نے بشیراں بی بی کا گلا دبا کر بے ہوش کیا اور اس کے ناک سے 2عدد کوکے طلائی اور کانو ں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا ملزم کو مقامی پولیس نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا اور طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ برآمد کر کے حوالے مدعیہ کئےپولیس تھانہ سٹی بوریولا نے کاروائی کے دوران۔سونے خان گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے 7لاکھ 90ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ (10عدد سولر پلیٹ ،2عدد موٹرسائیکل )برآمد کئے ▪️پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نےصداقت عرف صداقی گینگ کے 3 ممبران صداقت، سرفراز اور علی کو گرفتار کر کے 6مقدمات ٹریس کر کے 5لاکھ 35ہزار روپے مالیتی 6عدد موٹر سائیکل برآمدتھانہ مترومیلسی :اسامہ فراز گینگ پولیس تھانہ مترونے اسامہ فراز گینگ کے 1ممبران اسامہ فراز کوگرفتار کر کے 5 مقدمات ٹریس کر کے 5لاکھ 17ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ تھانہ دانیوال وہاڑی:داؤد مسیح عرف داؤدی گینگ پولیس تھانہ دانیوال وہاڑی نے داؤد مسیح عرف داؤد ی گینگ کے 2ممبران داؤد مسیح اوروسیم کو گرفتار کر کے 4 مقدمات ٹریس کر کے6لاکھ 50ہزار روپے مالیتی 4عدد موٹر سائیکل برآمد سی آئی اے بورے والا:سوہنا بھٹی گینگ سی آئی اے بورے والا نے سوہنا بھٹی گینگ کے 3ممبران سوہنا بھٹی،علی بہادر،خضرکو گرفتار کر کے 7مقدمات ٹریس کر کے 18لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد سی آئی اے بورے والا:مدثر عرف مدثری گینگ سی آئی اے بورے والا نے مدثر عرف مدثری گینگ کے 5ملزمان مدثر،حمزہ ،ریحان ،راول اور مجید باؤکو گرفتار کر کے 15مقدمات ٹریس کر کے 14لاکھ 80ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمدسی آئی اے بورے والا:فیضان عرف فیضی گینگ سی آئی اے بورے والا نے فیضان عرف فیضی گینگ کے 3ممبران فیضان عرف فیضی ،ریحان اور عبدالقدیر کو گرفتار کر کے 10مقدمات ٹریس کر کے 10لاکھ روپے مالتی مال مسروقہ برآمدسی آئی اے بورے والا:عتیق گینگ سی آئی اے بورے والا نے عتیق گینگ کے 2ممبران عتیق اور داؤدکو گرفتار کر کے 10مقدمات ٹریس کر کے 8لاکھ 70 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمدسی آئی اے بورے والا:ناصر عرف ناصری گینگ سی آئی اے بورے والا ناصر عرف ناصری گینگ کے 3ممبران ناصر،احسان اور سعید عباس کو گرفتار کر کے 17 مقدمات ٹریس کر کے 2لاکھ 45ہزار روپے برآمدسی آئی اے بورے والا:حسن عرف حسنی گینگ سی آئی اے بورے والا نے حسن عرف حسنی گینگ کے 3ممبران حسن عرف حسنی ،شہباز اور فیصل کو گرفتار کر کے 9مقدمات ٹریس کر لئے ملزمان شناخت کو برائے شناخت پریڈ جیل منتقل کر دیا گیا ہےسی آئی اے بورے والا :نثار عرف باسو گینگ سی آئی اے بورے والانے نثار عرف باسو گینگ کے 2ممبران نثار اور باسوواہگہ کو گرفتار کر کے 5مقدمات ٹریس کر لئے ملزمان شناخت کو برائے شناخت پریڈ جیل منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ سٹی بورے والا:ساغرعرف ساغری گینگ پولیس تھانہ سٹی نے ساغر عرف ساغری گینگ کے 5ممبران ساغر،علی شیر ،محمد راشد عرف فوجی ،علی حمزہ اور رضاکو گرفتا رکر کے 5مقدمات ٹریس کر کے 7لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ اور 1عدد پسٹل 30 بور برآمدتھانہ سٹی بورےوالا: عبدالستار عرف ستاری گینگ پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے عبدالستار عرف ستاری گینگ کے 3ممبران عبدالستار ،مرقس مسیح اور محمد بلال کو گرفتا رکر کے 7مقدمات ٹریس کر کے 9لاکھ60ہزار روپے مالیتی 7عدد موٹر سائیکل برآمدتھانہ سٹی بورےوالا: کاشف عرف کاشی گینگ پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے کاشف عرف کاشی گینگ کے 2ممبران کاشف جمیل اور محمد حسنین کو گرفتار کر کے 9 مقدمات ٹریس کر کے 3لاکھ 30ہزار روپے مالتی مال مسروقہ اور 1عدد پسٹل 30بور برآمدتھانہ فتح شاہ :تنویر عرف عباسی گینگ پولیس تھانہ فتح شاہ نے تنویر عرف عباسی گینگ کے 4ممبران تنویر،محمد فیاض ،عباس اور ایوب کو گرفتا ر کر کے 7مقدمات ٹریس کر کے 1لاکھ 72ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمدتھانہ فتح شاہ :امتیاز عرف امتیازی چڈھر گینگ پولیس تھانہ فتح شاہ نے امتیاز عرف امتیازی چڈھر گینگ کے 3ممبران امتیاز عرف امتیازی چڈھر ،محمد عمران اور قربان کو گرفتار کر کے 5مقدمات ٹریس کر مال مسروقہ و اسلحہ ناجائز برآمد کیاتھانہ فتح شاہ :علی مردان عرف دانی گینگ پولیس تھانہ فتح شاہ نے علی مردان عرف دانی گینگ کے 2ممبران علی مردان عرف دانی اور محمد فریاد کو گرفتار کر کے 6مقدمات ٹریس کر کے 3لاکھ 10ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ اور 2عدد پسٹل 30بور برآمدھانہ ٹبہ سلطانپور :شبیر حسین گینگ پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور نے شبیر حسین گینگ کے 2ممبران شبیر حسین اور محمد امجد کو گرفتار کر کے 15مقدمات ٹریس کرکے 14لاکھ 20ہزار روپے مالیتی 14عدد موٹر سائیکل معہ 3720 گرام چرس برآمدکی گئی ۔