کراچی سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

کراچی سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے جب کہ دوسری حج پرواز کے لیے عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ایئرپورٹ پر جاری ہے۔
ڈائریکٹر حج کراچی کے مطابق پہلی حج پرواز آج مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ پہلی حج پرواز میں 150 مسافر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ کے مطابق دوسری حج پرواز بھی آج رات روانہ ہوگی، دونوں پروازوں سے کل 330 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ دونوں پروازیں نجی ایئرلائنز چلا رہی ہیں۔