نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پرتشدد واقعات میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا انتہائی قابل مذمت ہے۔
لاہور میں وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ واقعات میں 16 غیر ملکی طلباء زخمی ہوئے۔
ہسپتال میں چار سے پانچ پاکستانی زیر علاج ہیں۔ ہم نے کرغیز وزیر خارجہ کی درخواست پر اپنا دورہ منسوخ کیا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنے خرچ پر واپس آنے والے طلباء کو واپس لائے گی۔ آج بھی تین پروازوں میں پانچ سو چالیس طلباء واپس آ رہے ہیں۔
صورتحال قابو میں ہے۔ سفارت خانے نے بھی صورتحال پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بشکیک میں تقریباً 11 ہزار پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گا۔