کرغیز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق اس وقت مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔
صبح 10 بجے تک صورتحال قابو میں ہے، صدر اور کابینہ سمیت کرغیز حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مذاکرات کے بعد پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور گرفتار کر رہی ہے۔
پاکستان ایمبیسی کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور ہسپتال کا دورہ کیا اور ہاسٹلز کی سیکیورٹی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط کیا۔
جبکہ مختلف اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر طلباء کو بھی ہاسٹلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے کرغیز میڈیکل یونیورسٹیوں سے آن لائن کلاسز کے لیے رابطہ کیا ہے۔