پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق، پاکستان کسٹمز کے حکام نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران کوئٹہ میں انسداد سمگلنگ کی مختلف کارروائیوں میں ریکارڈ مقدمات درج کیے اور تقریباً 13 ارب روپے کا غیر ملکی سامان ضبط کیا۔
سامان میں چینی، سگریٹ، آٹا،کپڑا، پیٹرول، ڈیزل، چھالیہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موبائل فون، کھاد اور منشیات سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔4
ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں ساڑھے 8 لاکھ کلو گرام چھالیہ اور331 عدد نان کسٹم پییڈ گاڑیوں سمیت 3 لاکھ 70 ہزار کلو گرام کپڑا،6663 سگریٹ کے کارٹن اور مختلف اقسام کے 40504 ٹائرز بھی قبضے میں لیے ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں قبضے میں لیے گئے
سامان میں 14 لاکھ کلو گرام سے زائد چینی اور گندم سمیت 9 لاکھ 68 ہزار سے زائد لیٹر ڈیزل اور 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد لیٹر پٹرول کے علاوہ 3859 موبائل فون، 41 ہزار کلو گرام آٹا اور 20ہزار کلو گرام کھاد سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔