کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور پی ٹی آئی کے بیک ڈور چینلز پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہمیں بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا، جب قانون کی حکمرانی ہوگی تو آگے بڑھیں گے،
ایک پارٹی کا فائدہ اٹھا کر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے الفاظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وفاق حکمرانوں کو اپنی مرضی کا چیف سیکرٹری نہیں دینا چاہیے۔