کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن سےمتعلق اہم اجلاس

صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحق کے علاوہ ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، حساس اداروں کے حکام بھی شریک ہیں۔
ملاقات میں صدر آصف زرداری کو امن و امان کے حوالے سے معلومات دی جا رہی ہیں۔
آئی جی سندھ صدر کو کراچی میں روڈ کرائم پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ کراچی میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران لوٹ مار کے خلاف مزاحمت کے دوران ساٹھ سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔