کینیڈا میں خالصہ تحریک تیز ہو گئی

کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کر گئی کینیڈا میں خالصہ ڈے کی تقریبات جاری ہیں جس کے باعث خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ برادری کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرکے سکھوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
سکھوں کے جشن کے بعد مودی سرکار کی سکھوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔
سکھوں کی بڑی تعداد نے یوم خالصہ پر مودی مخالف نعرے لگائے اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس قدم سے مودی سرکار حیران رہ گئی اور فوری طور پر کینیڈین سفیر سے جواب طلب کر لیا۔