گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ‘ گروہ گرفتارکر لیاگیا

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (فوٹو) کی ٹیم نے لاہور کے آزادی چوک میں چھاپے کے دوران ایک نجی اسپتال میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹر اویس اور ان کی ٹیم 5 سال سے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کر رہی تھی۔
پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹر اویس اور اس کا گینگ 5 سال سے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کر رہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اشتہاری ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی چھاپے مارے گئے،
تاہم اس گروہ کو پولیس پکڑ نہیں سکی، ان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار ٹیم نے دوران علاج مریض اور گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔