گندم درآمد اسکینڈل ‘ انکوائری کمیٹی کی تحقیقات اڑھائی ہفتے بعد بھی مکمل نہ ہوسکیں

ملک میں گندم کی درآمد میں گھپلے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات ڈھائی ہفتے گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکیں۔
سرکاری نرخ سے کئی گنا کم پر گندم کی فروخت جاری، ذمہ دار فریق مقرر، کسانوں سے خریداری پر بھی متعلقہ ادارے مکمل خاموش،
پنجاب میں فی بوری قیمت کم از کم 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام تر کوششوں کے باوجود کسانوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی