گندم سکینڈل، انوار الحق کاکڑ کو تحقیقات کے لیے بلانے سے انکار

گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کیبنٹ سیکریٹری کامران علی افضل نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو معاملے کی تحقیقات کے لیے بلانے سے انکار کردیا ہے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے کامران علی افضل نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ایسی خبریں کیوں چلاتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ گندم اسکینڈل پر میڈیا کا کردار مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے، میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو کہ بہت بری بات ہے۔
کامران علی افضل نے کہا کہ ٹی آر او کمیٹی میں اضافہ ہوا ہے، اسی لیے کچھ وقت لیا گیا ہے۔