گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پنجاب سمیت ملک بھر میں گندم کے بحران کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گندم اسکینڈل پر نواز شریف نے وزیراعظم کو 6 مئی کو لاہور بلایا ہے۔ شہباز شریف 6 مئی کو گندم اسکینڈل پر کور رپورٹ پیش کر سکتے ہیں۔
گندم گھپلے کے حقائق سامنے آنے پر حکومت خریداری پر انعام دے گی۔
کسانوں سے گندم کیسے خریدی جائے گی، 5سوارب کاکسان کارڈ دینے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے، نواز شریف نے کسانوں کو جلد از جلد کسان کارڈ دینے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس کے دوران نوازشریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گندم جہاز پہنچنے کے بعد کابینہ سےمنظوری لی گئی،
کابینہ کو بتایا گیا جہاز پورٹ پر پہنچ چکے ہیں،گندم بحران کی ذمےدارنگران حکومت ہے، گندم لانےوالابحری جہاز25روزکےبجائے7دن میں پاکستان پہنچا ۔