گندم کے بعد کپاس کے کاشتکار بھی مایوس ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گندم کی کٹائی کے بعد کپاس کی کاشت کی جاتی ہے
تاہم گندم کی کٹائی کے بعد کپاس کے کاشتکار بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
ملکی تاریخ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا شدید بحران کپاس کے کاشتکاروں کے لیے ذہنی دباؤ کی بڑی وجہ بن گیا،
شدید بحران کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری نے جمع کی ہوئی روئی کو فروخت کرنا شروع کردیا۔
روئی کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حجم بھی کم ہو رہا ہے کیونکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پچاس فیصد بیکار ہے، روئی کی کھپت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

گندم کے بعد کپاس کے کاشتکاروں کو بھی مایوسی ہوئی
-