مہنگائی کے مارے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔
550 روپے فی کلو میں ملنے والا برانڈڈ آئل سستاہو کر 440 سے 450 روپے پر آ گیاہے ، میز ان آئل 550 سے کم ہو کر 450 روپے تک آ گیاہے جبکہ اولیں آئل 450 روپے سے کم ہو کر 350 ، کینولا آئل 480 روپے سے کم ہو کر 375 ، سرسوں کا تیل 450 سے کم ہو کر 350 روپے پر آ گیاہے ۔
دوسری جانب عالمی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عالمی منڈی میں فی ٹن آئل کی قیمتیں 4243 سے کم ہو کر 3866 ڈالر ز تک آ گئی ہیں ،
اس کے بعد تیل اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جارہی ہے ۔