ہماری جہدوجہد اسمبلیوں اور وزارتوں تک پہنچنا نہیں،فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں نہ صرف بیلٹ بکس تبدیل کیے گئے بلکہ اسمبلیاں بھی فروخت ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات جعلی تھے اور انتخابی نتائج بھی جعلی تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، آمروں کی سازشوں کے ذریعے اقتدار بدلنے کی تاریخ ہے،
ہماری جدوجہد اسمبلیوں اور وزارتوں تک پہنچنے کی نہیں، ہماری جدوجہد آزاد پاکستان کے لیے ہے،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا مینڈیٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری کی تحریک جاری رہے گی۔