ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی آگاہ ہیں‘آرمی چیف

رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی آگاہ ہیں اور دوسروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئین اور آزادی اظہار کی حدود کو برقرار رکھیں گے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ، علاقائی اتحاد کے ضامن ہیں۔
امید کی جاتی ہے کہ آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی زندگی گزاریں گے اور آپ کا طرز عمل ایک باوقار ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا۔