جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا محض سیاسی بیان تھا۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے ملاقات کے امکان پر کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے،
پی ٹی آئی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، مذاکرات کا ماحول بنایا گیا تو حوصلہ افزائی کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انتخابات پر یقین نہیں رکھتے، دوبارہ الیکشن ہونے دیں،
حکومت اس وقت بہت کمزور ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ کچھ کر پائے گی۔ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، لیکن کابینہ میں نہیں۔ جس دن پیپلز پارٹی کا مسئلہ ہوگا حکومت کے لیے بھی مسئلہ ہوگا۔