یورپی ایوی ایشن ایجنسی (IASA) نے یورپی ممالک میں پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آئی اے ایس اے نے اس حوالے سے فیصلہ یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔
یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ایئر لائنز کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز کے لائسنسوں کی تجدید کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی تک ہوگا جس میں سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز روانہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور ویژن ایئر کے علاوہ باقی تمام پاکستانی ایئرلائنز پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے اور یورپی ممالک کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔