یوسف رضا گیلانی کے خلاف دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے پر مقدمہ درج

دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کا مقدمہ موسیٰ گیلانی کی مدعیت میں ملتان کے تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق میسج نمبر کی لوکیشن خانیوال ٹریس کر لی گئی، ملزمان سے بات کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔