مزدوروں کے عالمی دن پر صدر اور وزیر اعظم کا پیغام

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا استحصال ختم کرنے کے لیے پالیسیوں کو نافذ کرنے میں ریاست کا اہم کردار ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ توقع ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے لیے کردار ادا کریں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کارکنان پاکستان کی ترقی کے لیے خون پسینہ بہا رہے ہیں۔