پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

پنجاب پولیس کے ڈی پی او سمیت تبدیل ہونے والے اہم پولیس افسران میں سید علی کو ڈی جی خان اور احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور بلال ظفر کو ڈی پی او شیخوپورہ، نواز مروت کو اے آئی جی آپریشن سینٹرل پولیس آفس، عبداللہ لک بھکر اور اے آئی جی آپریشنز سینٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا ہے۔
کامران ممتاز کو پی او لودھراں تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس سنٹرل پولیس آفس، ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کو آئی جی آفس، مستنصر عطا باجوہ گجرات اور اسد مظفر کو ایس پی ٹیلی کام لاہور، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کو آئی جی آفس تعینات کر دیا گیا۔