امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل 50 سمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے سمارٹ اسکول 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز جیسے مصنوعی ذہانت، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز سے لیس ہوں گے۔
اس سلسلے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
گوگل فار ایجوکیشن کی ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آئندہ کے منصوبے پیش کیے میٹنگ کے دوران اساتذہ کی ورکشاپس پر تعاون، پبلک گوگل ریفرنس اسکول کے قیام، گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ کے ذریعے 2000 نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت اور میزبانی پر تبادلہ خیال کیا گیا

گوگل نے پاکستان میں 50 سمارٹ سکول بنانے کا اعلان کر دیا
-