وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
امریکی سفیر نے عوام دوست منصوبوں پر فوری عملدرآمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔
امریکہ غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی پر حکومت پنجاب کے ساتھ مزید کام کرنے کا منتظر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات کو دیکھتے ہوئے امریکہ سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔
پنجاب زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی شراکت داروں کا خیر مقدم کرے گا۔