پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔
مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے غور و فکر کے بعد کیا جائے گا۔
ہم سنی اتحاد کونسل میں ضرور شامل ہوئے ہیں لیکن سیاسی فیصلہ ہمارا ہے۔
پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج ہماری سینئر قیادت نے پی ٹی آئی بانی سے تفصیلی ملاقات کی.
، جیل انتظامیہ اور عدالت کے حکم کے باوجود انتظار کرنے کے رویے کی مذمت کرتا ہوں۔
ہم جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت جائیں گے، اسمبلی میں بھی اس معاملے کو اٹھائیں گے، کسی سے ڈرے بغیر حالات کا مقابلہ کریں گے۔

فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، اسد قیصر
-