صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین صوبوں کے گورنرز کے لیے بھیجے گئے ناموں کی منظوری دے دی۔
منظوری کے بعد ظفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح صدر کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت کی تینوں صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری
-