وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ سیکرٹری کو گندم کی درآمد کی تحقیقات کا حکم دے دیا

گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ کیبنٹ سیکریٹری کامران علی افضل نے گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اس معاملے کی ہر لحاظ سے مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے جب کہ ملک میں گندم کی بمپر کراپ تیار ہونے کے باوجود بیرونی ممالک سے گندم درآمد کرنے والوں کے نام اب پوشیدہ نہیں رہیں گے۔
وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ اور کیبنٹ سیکرٹری کامران علی کو تمام معاملہ سامنے لانے کی ہدایت کی۔
کیبنٹ سیکرٹری کامران علی افضل نے گزشتہ رات وزیراعظم سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم کی درآمد اسکینڈل کی ہر طرح سے مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں
اور دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات پیش کرکے سفارشات تیار کی جائیں۔ وزیراعظم نے پیر کو حتمی رپورٹ بھی طلب کر لی۔