انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 33 منٹ پر انڈونیشیا کے شہر مالوکو کے ساحل پر سیرام سمندر میں 29 کلومیٹر (18 میل) کی گہرائی میں 6.2 کی شدت کا شدید زلزلہ آیا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ
-