ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولہ لانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں کے لیے یکساں فارمولہ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت مقامی اور درآمدی گیس کی قیمتوں کو ملا کر ٹیرف کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارت پٹرولیم کے محکمہ گیس نے اس سلسلے میں شراکت داروں سے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے گیس سیکٹر پر چڑھے قرضوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
حتمی تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی جس کے بعد ای سی سی اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
سو ہیکٹومیٹر سے کم والے گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی ۔

ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولہ لانے کی کوشش
-