خالی پلاٹوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبے بھر میں خالی پلاٹوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے خالی پلاٹوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔
لاہور سمیت پورے پنجاب میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد خالی پلاٹوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ان خالی پلاٹوں میں سے 70 فیصد سے زائد لاہور کی بڑی سوسائٹیوں میں ہیں۔
جیو ٹیگنگ کے ذریعے 3000 سے 300000 روپے تک کے خالی پلاٹ ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
خالی پلاٹوں سے سالانہ 3000 سے 12000 روپے تک ٹیکس وصول کیا جائے گا۔