ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے تاہم اب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔
پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ترمیم سے قبل ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے شہریوں کو 6 ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت تھی۔