پنجاب میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے بحران شروع ہوا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بحران پنجاب کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کرنے سے پیدا ہوا ہے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر ہیں۔ ہمارے پاس تیل درآمد کرنے والی فیکٹریاں بھی ہیں جن کی مالیت 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
گندم مہنگی ہو گی تو آٹا بھی مہنگا ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ گندم مہنگا ہو اور آٹا سستا ہو۔ گزشتہ سال سندھ حکومت نے گندم کا ریٹ 4000 روپے فی من مقرر کیا تھا۔
اس بار پنجاب حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ بحران پنجاب حکومت کے گندم نہ خریدنے سے پیدا ہوا۔
اس میں کوئی قدغن نہیں پنجاب حکومت کو فارمرز سے گندم خریدنی چاہئے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نقصان اٹھانے کے بعد بھی گندم خریدے۔
حکومت کو معمولی نقصان اٹھا کر بھی بحران سے نکلنا چاہیے تھا۔ حکومتی فیصلوں کے نتائج اگلے سال آنا شروع ہو جائیں گے۔
آٹے کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اچانک ریٹ 2200 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔