شیرا فضل مروت نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کے مردہ گھوڑے کو اپنی جان دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شیرا فضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل بھی ملاقات کے لیے آیا تھا اور آج بھی ملاقات کے لیے آیا ہوں۔
آج ملاقات نہیں ہوئی۔ لگتا ہے سپرنٹنڈنٹ کو بھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے۔ میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب موجود ہیں۔
مجھے ایسی کمیٹی میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب موجود ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہے۔
شیرا فضل مروت کامزید نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا سے کراچی تک متحرک کردیا گیا ہے۔ میرا نام بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کے ساتھ فائنل کیا۔
میرا نام کمیٹی میں ووٹنگ سے مسترد کر دیا گیا۔ کیا یہ ایک فرد کی توہین نہیں کہ میرا نام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بار بار نکالا جا رہا ہے؟

خیبر پختو خواہ سے کراچی تک پی ٹی آئی کو متحرک کیا،شیرافضل مروت
-