شناختی کارڈ بنانے والوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ملتان گئے جہاں انہوں نے ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک معائنہ کیا۔
اس دوران شہریوں نے نادرا سنٹر پر قطاروں، اے سی بند ہونے اور انتظار کی شکایت کی، ٹوکن حاصل کرنے کے لیے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیا اور ناردا سنٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کچہری چوک نادرا سنٹر کو بہتر جگہ پر منتقل کرنے کا حکم دیا، شہری نے گفتگو میں کہا کہ میں فارم بی بنا کر آیا ہوں، 4 گھنٹے ہو گئے ہیں،
وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی دعائیں ہیں۔ ضرورت ہے، ہم نظام کو بہتر بنائیں گے، آپ کی سہولت کے لیے میں نادرا کے مراکز کا دورہ کر رہا ہوں۔

شناختی کارڈ بنانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-