جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مجھ سے زیادہ انتخابی نتائج کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ملین مارچ کے بعد نیا ایکشن پلان اپنائیں گے، عوامی اسمبلی ان کا امتحانی احتجاج تھا جس میں وہ کامیاب ہوئے،
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک گیر احتجاج کا منصوبہ بنائیں گے، انتخابات سے قبل ہم نے کوئی جلسہ نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ا ن کی اور مسلم لیگ (ن)کی دوستی کچھ اس نوعیت کی ہے کہ دونوں دوست رہنا چاہتے ہیں،
لیکن ان کی کوشش ہے کہ ہم ان سے ملیں اور ہماری یہ ہے کہ وہ ہم سے آکر ملیں،
میں نے نواز شریف سے کہا تھا کہ اپوزیشن میں آئیں اور اقتدار پاکستان تحریک انصاف کے حوالے کر دیں۔

واز شریف کو مجھ سے زیادہ انتخابی نتائج کی فکر ہے مولانا فضل الرحمان ن
-